تعارف

’’اہل السنہ‘‘ کی دعوت کاخلاصہ ’’اتباع الکتاب والسنہ بفھم سلف الأمۃ ‘‘ یعنی سلف صالحین کی فہم کی روشنی میں کتاب وسنت کی اتباع اور اس کی دعوت ہے۔
اپنے ذوق ،استطاعت اوروسائل کے دائرے میں اس مجلہ کی پوری کوشش ہے کہ فہم سلف کی روشنی میں اتباع کتاب وسنت کی دعوت پیش کی جائے اور لوگوں کو بدعات وخرافات سے آگاہ کیاجائے۔بالخصوص صحیح احادیث کی نشرواشاعت اور ضعیف ومن گھڑٹ احادیث سے لوگوں کو باخبر کرنااورعلوم الحدیث کو عام کرنا مجلہ کا خصوصی ہدف ہے۔
اہل علم واصحاب قلم حضرات سے گذارش ہے کہ اس مجلہ کے ساتھ بھی تعاون کریں اوراپنی تحریریں ،نادرتحقیقات ،علمی بحوث ارسال کریں ، تاکہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان پر کماحقہ عمل کی را ہ ہموارکرنے میں ہمارا بھی حصہ ہو:
نَضَّرَ اللَّہُ امْرَأً سَمِعَ مِنَّا شَیْءًا فَبَلَّغَہُ کَمَا سَمِعَ، فَرُبَّ مُبَلِّغٍ أَوْعَی مِنْ سَامِعٍ
اللہ اس شخص کو ہرابھرارکھے جو ہماری کوئی بات سنے اورجس طرح اسے سناہے اسی طرح اس کی تبلیغ کرے۔بعض تبلیغ کرنے والے سننے والے سے زیادہ سمجھدارہوتے ہیں۔[سنن الترمذی ت شاکر:۵/۳۴ عن أنس بن مالک ،واسنادہ صحیح علی شرط مسلم ]